Advertisement

کھیل
time icon 02 مارچ ، 2021

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

کراچی: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

اسلام آباد نے اسلام آباد کیخلاف ٹاس جیت کی بولنگ کا فیصلہ کیا۔ کوئٹہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔

کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد 41 گیندوں پر 54 رنز بناکر نمایاں رہے۔ اسلام آباد کی جانب سے فہیم اشرف نے 3 اور حسن علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں اسلام آباد نے ہدف 17 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔ پال اسٹرلنگ 56 اور روحیل نذیر 34 رنز بناکر نمایاں رہے۔

کوئٹہ کی جانب سے زاہد محمود 2، محمد حسنین اور ڈیل اسٹین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ گزشتہ روز کھیلا جانا تھا مگر اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی کھلاڑی فواد احمد میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد اسے ایک دن کے لیے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے فواد احمد اور فل سالٹ کی جگہ ٹیم میں موسیٰ خان اور روحیل نذیر کو شامل کیا جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عثمان شنواری کی جگہ نسیم شاہ کو ٹیم میں شامل کیا۔

براہ راست میچ دیکھنے کے لیے www.geosuper.tv/live وزٹ کریں یا گوگل پلے اسٹور سے ہماری موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

Advertisement

@geonews_sport