Advertisement

کھیل
time icon 02 مارچ ، 2021

شلوار چیلنج، قلندرز کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویسا شلوار میں کمر بند ڈالنے میں ناکام

لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویسا شلوار چیلنج میں کمر بند ڈالنے میں ناکام ہوگئے۔

جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویسا شلوار چیلنج کے دوران عجیب الجھن میں پھنس گئے۔

دلچسپ چیلنج مکمل کرتے ہوئے پوری طرح الجھ گئے اور مسلسل ناکام کوششیں کرتے رہے، اس دوران انہیں ٹیم کے کپتان سہیل اختر سے مدد لینا پڑ گئی، تب ہی جا کر انہیں کامیابی ملی۔

Advertisement

@geonews_sport