Advertisement

کھیل
time icon 04 مارچ ، 2021

پی ایس ایل ملتوی، چیف ایگزیکٹو پی سی بی آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان پاکستان سپر لیگ کا چھٹا ایڈیشن ملتوی ہونے سے متعلق اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

پی ایس ایل کے دوران کھلاڑیوں میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث لیگ کا چھٹا ایڈیشن ملتوی کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پاکستان سپر لیگ کے آفیشل پیج پر ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان، ڈائریکٹر کمرشل کے ہمراہ سہہ پہر 3 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

وسیم خان اور پی سی بی کے دیگر حکام پی ایس ایل کے ملتوی ہونے کے بعد کی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی سے متعلق آگاہ کریں گے۔


Advertisement

@geonews_sport