Advertisement

کھیل
time icon 04 مارچ ، 2021

پاکستان سپر لیگ 6 کی نئی تاریخ کیلیے3 ونڈوز پر غور

کورونا کیسز کے باعث ملتوی ہونے والی پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 6کی نئی تاریخ  کےلیے 3 ونڈوز پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق مئی، ستمبر یا دسمبر میں پی ایس ایل کے بقیہ میچز ہوسکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ مئی میں زمبابوےکی سیریز کے بعد کی ونڈو کو استعمال کرنے کے آپشن پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہےکہ ستمبر اور دسمبر میں بھی ونڈوز نکالنےکے آپشن پر غور ہوا ہے۔

خیال رہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے7کورونا کیسز آنےکے بعد پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز 20 فروری سے ہوا تھا اور ایونٹ میں اب تک 14 میچز کھیلے جاچکے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان نےکہا کہ پاکستان سپرلیگ کا التوا پاکستان کرکٹ کا نقصان ہے ، ایونٹ کے لیے ونڈو تلاش کرکے میچز مکمل کروائیں گے ۔

Advertisement

@geonews_sport