Advertisement

کھیل
time icon 25 مئی ، 2021

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے انور علی کورونا میں مبتلا ہوگئے

فائل فوٹو

پاکستان سپر لیگ کے سیزن 6 کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی انور علی کورونا کا شکار ہوگئے۔

جیو نیوز کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے مینیجر نے تصدیق کی ہے کہ انور علی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہیں آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ہوٹل پہنچنے پرکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےکھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا جو کہ مثبت آیا ہے ۔

پی سی بی کے مطابق کورونا کے  شکار انور علی اب ٹیم کے ہمراہ ابوظبی نہیں جاسکیں گے،انہیں فی الحال کراچی کے ہوٹل قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پی سی بی کو  پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز ابوظبی میں کروانے کی مکمل منظوری مل گئی ہے، ایونٹ کا انعقاد 4 جون کو متوقع ہے۔


Advertisement

@geonews_sport