Advertisement

کھیل
time icon 03 جون ، 2021

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے انور علی کورونا سے صحت یاب ہوگئے

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی انور علی کورونا سے صحت یاب ہوگئے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں انور علی نے بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے، دعا کرنے پرسب کا شکریہ کرتے ہیں۔

کرکٹر نے عوام سے کورونا ویکسی نیشن کے لیے خود کو رجسٹرڈ کرانے کی بھی اپیل کی۔

واضح رہےکہ انور علی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل ہیں، کراچی میں قرنطینہ کے دوران ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس وجہ سے وہ  پی ایس ایل سے باہر ہوگئے تھے۔


Advertisement

@geonews_sport