Advertisement

کھیل
time icon 03 جون ، 2021

تمام رکاوٹیں دور، پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

ابوظبی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کےبقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔

 9 جون کو لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ سے ایکشن کا آغاز ہوگا، فائنل 24 جون کو کھیلا جائے گا۔

کوالیفائر اور ایک ایلیمنیٹر سمیت 6 ڈبل ہیڈرز (ایک دن میں دو میچ) کھیلے جائیں گے ، میچز پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوں گے جبکہ  ڈبل ہیڈرز والے روز پہلا میچ شام6 بجے، دوسرا رات گیارہ بجے شروع ہوگا۔


Advertisement

@geonews_sport