Advertisement

کھیل
time icon 08 جون ، 2021

ابوظبی میں میچز کے دوران اوس کا عمل دخل ہوگا، عاقب جاوید

سب سے بڑا چیلنج تاخیر سے میچز کا ہونا ہے، رات کو ہونے والے میچز میں اوس کا عمل دخل ہو گا، ہیڈ کوچ لاہور قلندرز— فوٹو: فائل

‏ہیڈ کوچ لاہور قلندرز عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ‏ابوظبی میں میچز کے دوران اوس کا عمل دخل ہوگا ۔ 

‏پاکستان سپر لیگ کی مقبول ترین فرنچائز لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ سب سے بڑا چیلنج تاخیر سے میچز کا ہونا ہے، رات کو ہونے والے میچز میں اوس کا عمل دخل ہو گا، جہاں تک گرم موسم کی بات ہے اس سے اتنا فرق نہیں پڑے گا، ٹریننگ سیشنز کیے ہیں خاصے اچھے رہے ہیں، سمندری ہوائیں چلنے سے موسم بہتر ہو جاتا ہے۔

‏ پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کا کل سے آغاز ہو رہا ہے ۔ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں پہلے میچ میں آمنے سامنے ہوں گی۔

‏عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو رہے ہیں، سب سے اچھی خبر یہ ہے کہ راشد خان لاہور قلندرز کا حصہ ہیں، ان کی موجودگی کا ہمیں فائدہ ہو گا۔

‏سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ ہما را کمبی نیشن اچھا بنا ہوا تھا لیکن پی ایس ایل کے میچز التوا کا شکار ہونے کے بعداب جب دوبارہ شروع ہو رہے ہیں تو ہمارے کمبی نیشن میں فرق آیا ہے۔

‏عاقب جاوید نے کہا کہ ابوظبی کی پچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کی طرح ہی ہیں اس سے کھلاڑیوں کو مشکل نہیں ہو گی۔

‏ انہوں نے کہا کہ آئسولیشن کے دوران خاصی مشکلات رہی ہیں  لاہور میں زیادہ مشکل ہو ئی، لاہور میں ہوٹل کی بالکونیز نہ ہونے سے تازہ ہوا نہیں ملتی تھی،  ابوظبی میں بہتر رہا،  آئسولیشن سے باہر نکل کر سخت گرم موسم کا سامنا سب سے بڑا چیلنج ہے، ابوظبی کے گرم موسم میں فٹنس کو برقرار رکھنا ٹف ہے۔

Advertisement

@geonews_sport