Advertisement

کھیل
time icon 09 جون ، 2021

قلندرزنے یونائیٹڈ کو5 وکٹوں سے شکست دیدی

فوٹو: پی ایس ایل آفیشل ٹوئٹر

ابو ظبی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ 6 ( پی ایس ایل) کے 15 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے دلچسپ مقابلے کے بعداسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔

ابوظبی میں کھیلے گئےمیچ میں لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے۔

144 رنز کے ہدف کےتعاقب میں قلندرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور میچ کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا۔

قلندرز کے راشد خان نے 5 گیندوں پر3 چوکوں کی مدد سے 15 رنز کی اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ کا حقدار قرار پائے۔ان کے علاوہ ٹم ڈیوڈ 23 رنز بناکرناقابل شکست رہے جب کہ بین ڈنک نے 17 ، محمد فیضان اورفخرزمان نے 9،9 رنزبنائے۔

اس سے قبلیونائیٹڈ کی ٹیم کی اننگز کا آغاز متاثر کن نہ ہوسکا اور  یکے بعد دیگرے اس کی وکٹیں گرتی رہیں۔

یونائیٹڈ کی جانب سے سب سے زیادہ رنز فہیم اشرف نے بنائے جنہوں نے 24 گیندوں پر 27 رنز کی اننگز کھیلی، ان کے علاوہ عثمان خواجہ نے 18، حسن علی اور حسین طلعت نے 14،14افتخاراحمد نے 12 اور کولن منرو نے 11 رنزبنائے۔

لاہورقلندرز کی جانب سے جیمزفاکنر نے 32 رنزدے کر3 وکٹیں حاصل کیں، ان کے علاوہ احمد دانیال اور حارث رؤف نے دو،دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا جب کہ شاہین آفریدی اور راشدخان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں کپتان شاداب خان ، حسین طلعت ، افتخاراحمد ،آصف علی اور فہیم اشرف، عثمان خواجہ ، کولن منرو ، فواداحمد ، روحیل نذیر، حسن علی اور وسیم جونیئر شامل تھے۔

لاہور قلندرز کی ٹیم میں کپتان سہیل اختر ، فخرزمان ،محمد حفیظ ، محمد فیضان، احمد دانیال،شاہین آفریدی ، حارث رؤف ، بین ڈنک ، راشد خان ، جیمز فولکنر اور ٹم ڈیوڈ شامل تھے۔

Advertisement

@geonews_sport

Advertisement