14 جون ، 2021
اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر حسن علی نے وطن واپسی کا ارادہ ترک کردیا جس کے بعد وہ پاکستان سپرلیگ کے بقیہ میچز میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
گزشتہ دنوں حسن علی نے پاکستان سپر لیگ سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے فیملی مسائل کی وجہ سے پاکستان واپس جانے کا فیصلہ کیا تھا۔
انہیں آج شام ابوظبی سے واپس اپنے گھر کا سفر کرنا تھا لیکن اب اسلام آباد یونائیٹڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حسن علی نے پاکستان جانے کا ارادہ ترک کردیا اور پی ایس ایل کے بقیہ میچز کیلئے دستیاب ہوں گے۔
اس حوالے سے حسن علی کا کہنا ہے کہ اپنی اہیلہ کا مشکور ہوں جنہوں نے مشکل وقت میں بھرپور سپورٹ کی۔
ٹیم | میچ | پوائنٹ |
---|---|---|
لاہور قلندرز | 10 | 14 |
ملتان سلطان | 10 | 12 |
اسلام آباد یونائیٹڈ | 10 | 12 |
پشاور زلمی | 10 | 10 |
کراچی کنگز | 10 | 6 |
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز | 10 | 6 |