Advertisement

پاکستان
time icon 14 جون ، 2021

پی ایس ایل 6، کراچی کنگز کا اسلام آباد کو جیت کیلئے 191 رنز کا ہدف

نجیب اللہ زادران 71 رنز بناکر ناقابل شکت رہے— فوٹو: پی ایس ایل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کے 22 ویں میچ میں کراچی کنگز نے  اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 191 رنز کا ہدف دے دیا۔

ابوظبی میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

کراچی کی اننگز

کراچی کنگز کی جانب سے اننگز کا آغاز شرجیل خان اور بابر اعظم نے کیا تاہم 37 کے مجموعی اسکور پر شرجیل 28 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد مارٹن گپٹل بھی محمد وسیم کا شکار بنے۔ بابر اور نجیب اللہ زادران نے شاندار کھیل پیش کیا اور تیسری وکٹ پر 117 رنز کی شراکت قائم کی۔ 

دونوں بلے بازوں کی شاندار بیٹنگ کے بدولت کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے۔ 

بابر اعظم 81 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ نجیب اللہ زادران 71 رنز بناکر ناقابل شکت رہے۔ اسلام آباد کی جانب سے حسن علی، محمد وسیم، عاکف جاوید اور علی خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ٹاس کے بعد گفتگو میں شاداب خان نے بتایا کہ ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں اور  حسن علی کی واپسی ہوئی ہے۔

Advertisement

@geonews_sport