Advertisement

کھیل
time icon 21 جون ، 2021

پی ایس ایل ایلی منیٹر،کراچی کنگز کی پشاور زلمی کیخلاف بیٹنگ

فوٹو: پی ایس ایل آفیشل 

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)  6 کے پہلے ایلی منیٹر میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کافیصلہ کیا ہے۔

ابوظبی میں جاری میچ میں زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

خیال رہے کہ اس میچ میں جو فتح حاصل کرے گا وہ کوالیفائیر میچ ہارنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ سے  ایلی منیٹر 2 میں مد مقابل ہوگا اور یہ میچ جیتے والی ٹیم کا سامنا فائنل  میں ملتان سلطانز سے ہوگا۔


Advertisement

@geonews_sport