Advertisement

کھیل
time icon 18 جون ، 2021

پی ایس ایل6، اسلام آباد یونائیٹڈ کا پشاور زلمی کوجیت کیلیے 175 رنزکاہدف

فوٹو: پی ایس ایل آفیشل
فوٹو: پی ایس ایل آفیشل

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 6 کے دوسرے ایلی منیٹر میچ میں اسلام آبادیونائیٹڈ نے پشاور زلمی کوجیت کے لیے 175 رنز کاہدف دیا ہے۔

ابوظبی میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر  اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی  جس پر  اسلام آبادیونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 174 رنزبنائے۔

اسلام آبادیونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی نے دھواں دھار بیٹنگ کی اور 16 گیندوں پر45 ر نزبنائے، ان کی اننگزمیں 3چھکے اور5 چوکے شامل ہیں۔

ان کے علاوہ کولن منرو 44 رنزبناکرنمایاں رہے، شاداب خان نے 15 اور افتخار  احمد نے 10 رنزبنائے۔

پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض اور عمید آصف نے2،2 جب کہ محمد عمران ، محمدعرفان اور عماد بٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

خیال رہےکہ پی ایس ایل اب فائنل مرحلے میں داخل ہوچکا ہے ،گزشتہ رات کھیلےگئے پہلے ایلی منیٹر میں کراچی کنگز کو پشاور زلمی کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی اور اس میچ کی فاتح ٹیم فائنل میں ملتان سلطانز سےٹکرائے گی۔

Advertisement

@geonews_sport