Advertisement

کھیل
time icon 24 جون ، 2021

پی ایس ایل کا تاج کس کے سر سجے گا؟ فیصلہ آج ہو گا

پاکستان سپُر لیگ 6 کا فیصلہ کن معرکہ آج ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پی ایس ایل کا فائنل کون جیتے گا؟ شائقین بے چینی سے منتظر ہیں اور دونوں ٹیموں کی تیاریاں بھی مکمل ہیں۔

پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ فائنل میں وہ کامیاب ہوگا جو اعصاب پر کنٹرول رکھے گا، پشاور زلمی کوفیصلہ کن معرکہ کھیلنے کا زیادہ تجربہ ہے۔

ان کا کہنا ہے اندازہ ہے کہ اس میچ کا دباؤ کیا ہوتا ہے، فائنل میں تگڑا مقابلہ ہو گا۔

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا فائنل میں کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھیں گے، سب مل کر محنت کریں گے اور فائنل جیتیں گے۔

نوٹ: جیو سوپر دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے ٹاکرے کو براہ راست نشر کرے گا۔

Advertisement

@geonews_sport