Advertisement

کھیل
time icon 25 جون ، 2021

محمد رضوان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

فوٹو: پی ایس ایل/ٹوئٹر
فوٹو: پی ایس ایل/ٹوئٹر

ملتان سلطانز کے کپتان اور وکٹ کیپر محمد رضوان کسی ایک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ شکار کرنے والے پاکستانی وکٹ کیپر  بن گئے۔

محمد رضوان نے ٹورنامنٹ میں وکٹوں کے پیچھے 20 شکار کرکی اور پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں بہترین وکٹ کیپر قرار پائے۔

محمد رضوان کی جانب سے وکٹوں کے پیچھے کئے گئے شکار دنیا کے کسی بھی ایک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں یہ تیسرے سب سے زیادہ شکار ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے پی ایس ایل فائنل میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو شکست دیکر پہلی مرتبہ پی ایس ایل ٹائٹل اپنے نام کیا۔

Advertisement

@geonews_sport