Advertisement

کھیل
time icon 25 جون ، 2021

پی ایس ایل 6: سب سے زیادہ رنز بابر نے بنائے، بہترین کھلاڑی صہیب قرار پائے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز اور ففٹیز اسکور کیں۔

بابر اعظم پی ایس ایل کے 11 میچز میں 554 رنز بنا کر ٹاپ پر رہے اور سب سے زیادہ 7 نصف سنچریاں بھی بابر اعظم نے ہی اسکور کیں۔

ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ ملتان سلطانز کے صہیب مقصود کو دیا گیا جنہوں نے 12 میچز میں 5 نصف سنچریوں کی مدد سے 428 رنز اسکور کیے جبکہ ٹورنامنٹ کے بہترین فیلڈر افتخار احمد قرار پائے۔

Advertisement

@geonews_sport

Advertisement