Advertisement

کھیل
time icon 24 نومبر ، 2021

شاہد آفریدی PSL 7 میں کس ٹیم کا حصہ ہوں گے ؟

پی ایس ایل 7 کیلئے پی سی بی اور فرنچائزز کے درمیان ڈرافٹ اور لیگ کے شیڈول پر گزشتہ روز مشاورت ہوئی—فوٹو: فائل/اے این
 پی ایس ایل 7 کیلئے پی سی بی اور فرنچائزز کے درمیان ڈرافٹ اور لیگ کے شیڈول پر گزشتہ روز مشاورت ہوئی—فوٹو: فائل/اے این

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہیں خود بھی نہیں معلوم وہ پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں کس ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالکان ان سے محبت کرتے ہیں لیکن پی ایس ایل کا آئندہ سیزن وہ کس ٹیم سے کھیلیں گے یہ فیصلہ وقت پر چھوڑتے ہیں۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل 7 کیلئے پی سی بی اور فرنچائزز کے درمیان ڈرافٹ اور لیگ کے شیڈول پر گزشتہ روز مشاورت ہوئی جب کہ اس حوالے سے آج بھی مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ڈرافٹ کیلئے 6 اور 8 دسمبر کی تاریخوں کی تجاویز پیش کی گئی ہیں۔ 

Advertisement

@geonews_sport