Advertisement

کھیل
time icon 21 جنوری ، 2022

دھماکے کے باوجود غیر ملکی کھلاڑی لاہور جانے کیلئے تیار ہیں، پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ دھماکے کے باوجود غیر ملکی کھلاڑی لاہور جانے کیلئے تیار ہیں۔

سی او او پی سی بی کے مطابق جمعرات کو ٹورنامنٹ پروگرام کے مطابق شروع ہوگا اور عاطف اسلم مختصر تقریب میں پرفارم کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ تمام غیر ملکی پاکستان آرہے ہیں اور تمام غیر ملکی لاہور بم دھماکے کے بعد لاہور جانے کو تیار ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے انار کلی بازار میں ہونے والے دھماکے میں ایک بچے سمیت 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

پاکستان سپر لیگ کے 7 ویں ایڈیشن کا دوسرا مرحلہ لاہور میں ہونا ہے۔

Advertisement

@geonews_sport