Advertisement

کھیل
time icon 24 جنوری ، 2022

PSL7 کے نئے ترانے پر سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل

آفیشل ترانا جاری ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا— فوٹو: فائلک
آفیشل ترانا جاری ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا— فوٹو: فائلک 

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7 ویں ایڈیشن کا ٹائٹل سانگ جاری کردیا گیا تاہم یہ آفیشل سانگ پر سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

رواں سال پی ایس ایل کے آفیشل سانگ میں گلوکار عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے آواز کا جادو جگایا ہے۔

اس گیت کے میوزک پروڈیوسر عبداللہ صدیقی ہیں۔

آفیشل ترانا جاری ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا ہے اور صارفین کی جانب سے طرح طرح کے تبصرے کیے جار ہے ہیں۔

نجیت درانی نامی صارف نے گیت سننے کے بعد اپنی حالت میم  کی صورت بیان کی۔ 

اس کے علاوہ بعض ٹوئٹر ڈصارفین کو ایک بار پھر گلوکار علی ظفر کی یاد ستائی اور ان سے پھر پی ایس ایل سانگ گانے کی اپیل کی۔

اس کے علاوہ متعدد صارفین نے آفیشل ترانے پر پسندیدگی کا بھی اظہار کیا۔ 


Advertisement

@geonews_sport