Advertisement

کھیل
time icon 25 جنوری ، 2022

پشاور زلمی کے مزید دو کھلاڑیوں کو کورونا ہو گیا

کپتان وہاب ریاض اور حیدر علی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا— فائل فوٹو
 کپتان وہاب ریاض اور حیدر علی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا— فائل فوٹو

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض اور حیدر علی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل سیون کا آغاز 27 جنوری سے ہوگا جو 27 فروری تک جاری رہے گا۔ اس دوران ایونٹ کا پہلا مرحلہ کراچی میں کھیلا جائے گا جس میں شرکت کے لیے نیشنل اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

ایونٹ کے 15 میچز کراچی جبکہ 19 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پشاور زلمی کے 2 دیگر کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی تھی۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق پشاور زلمی کے کامران اکمل اور ارشد اقبال کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔

دوسری جانب کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔

Advertisement

@geonews_sport

Advertisement