Advertisement

کھیل
time icon 29 جنوری ، 2022

پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض اور کامران اکمل کا قرنطینہ مکمل

پشاور زلمی کے دونوں کرکٹرز آج ہونے والے پریکٹس سیکشن میں بھی حصہ لیں گے/ فائل فوٹو
پشاور زلمی کے دونوں کرکٹرز آج ہونے والے پریکٹس سیکشن میں بھی حصہ لیں گے/ فائل فوٹو

پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض اور کامران اکمل کا قرنطینہ مکمل ہوگیا۔

پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض اور کامران اکمل کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے جس کے بعد دونوں کرکٹرز نے قرنطینہ اختیار کیا تھا۔

اب دونوں کرکٹرز کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئے ہیں اور قرنطینہ ختم کردیا ہے۔

پشاور زلمی کے دونوں کرکٹرز آج ہونے والے پریکٹس سیشن میں بھی حصہ لیں گے۔

واضح رہےکہ پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پہلا میچ نہیں کھیل سکے تھے۔


Advertisement

@geonews_sport