Advertisement

پاکستان
time icon 08 فروری ، 2022

پی ایس ایل: ٹیموں کی آمدورفت کے باعث لاہور کی شاہراہوں پر بد ترین ٹریفک جام

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے مرحلے کیلئے ساری ٹیمیں لاہور پہنچ گئيں۔

ٹیموں کی آمدورفت کے باعث لاہور کی مختلف شاہراہوں پر بد ترین ٹریفک جام رہا جبکہ ٹیموں کی نقل و حرکت کے دوران مال روڈ اور ملحقہ سڑکیں بند کردی گئیں۔

سڑکوں کی بندش سے مختلف مقامات پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

شہر کی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک جام ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ 

خیال رہے کہ قذافی اسٹیڈيم لاہور میں 10 فروری سے مقابلے شروع ہوں گے جبکہ  اسٹیدیم میں صفائی اور عارضی کمنٹری باکس کی تعمیر کا کام جاری ہے۔

Advertisement

@geonews_sport