Advertisement

کھیل
time icon 08 فروری ، 2022

شاہنواز دھانی کی قذافی اسٹیڈیم میں کرسیاں صاف کرنے کی ویڈیو وائرل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز میں شامل دائیں ہاتھ کے نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کی گراؤنڈ میں کرسیاں صاف کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق  پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے کے لیے قذافی اسٹیڈیم  لاہور میں ملتان سلطانز کے پہلے ٹریننگ سیشن کے دوران شاہ نواز دھانی نے اسٹیڈیم کی کرسیاں صاف کیں جبکہ ساتھی کھلاڑی صہیب مقصود نے ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کردی ۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہنواز دھانی اسٹیڈیم میں موجود کرسیاں صاف کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں دھوم مچانے کے بعد پی ایس ایل سیون کا میلہ لاہور میں سجنے کو تیار ہے ، 10 فروری سے شروع ہونے والے سنسنی خیز مقابلوں کے لیے قذافی اسٹیڈیم میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ سکیورٹی کے علاوہ 20بیڈز پر مشتمل عارضی اسپتال بھی قائم کردیا گیا ہے۔


Advertisement

@geonews_sport