Advertisement

کھیل
time icon 12 فروری ، 2022

شاداب خان پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے اسپنر بن گئے

شاداب نے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے اسپنرز کی فہرست میں محمد نواز کو پیچھے چھوڑا ہے— فوٹو: پی ایس ایل آفیشل
شاداب نے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے اسپنرز کی فہرست میں محمد نواز کو پیچھے چھوڑا ہے— فوٹو: پی ایس ایل آفیشل

شاداب خان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے اسپنر بن گئے۔

آج کوئٹہ کیخلاف میچ میں جیمز  وینس کو آوٹ کرکے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب کی پی ایس ایل وکٹوں کی تعداد 62 ہوگئی۔

شاداب نے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے اسپنرز کی فہرست میں محمد نواز کو پیچھے چھوڑا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد نواز نے 66 میچز میں 61 وکٹیں لیں، شاداب نے 58 میچز میں انہیں پوچھے چھوڑا۔

خیال رہے کہ نواز انجری کی وجہ سے پی ایس ایل سے باہر ہوگئےہیں اور آج کے میچ میں کوئٹہ کو دستیاب نہیں تھے۔

Advertisement

@geonews_sport