Advertisement

کھیل
time icon 19 فروری ، 2022

جیمز فالکنر نے نشے کی حالت میں لاہور کے ہوٹل میں توڑ پھوڑ کی، ذرائع

ہوٹل سے چیک آؤٹ کے وقت پی سی بی کو جیمز فالکنر کے نقصان کا ازالہ کرنا پڑا،ذرائع— فوٹو: فائل
ہوٹل سے چیک آؤٹ کے وقت پی سی بی کو جیمز فالکنر کے نقصان کا ازالہ کرنا پڑا،ذرائع— فوٹو: فائل

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آسٹریلوی کھلاڑی جیمز فالکنر نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان سپر لیگ کی انتظامیہ پر معاہدے کی پاسداری نہ کرنے کا الزام لگایا اورلیگ سے دستبردار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق معاملہ جیمز فالکنر کی ادائیگی کے حوالے سے غلط بیانی پر پیدا ہوا، جمیز فالکنر کو پی سی بی نے 70 فیصد ادا کر دیے تھے  لیکن وہ رقم کی وصولی سے مکر گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بینک نے پی سی بی کو تصدیق کی ہے، جیمز فالکنر دوسرے بینک اکاؤنٹ میں رقم طلب کرنا چاہتا تھا جس پر پی سی بی نے پہلی ادائیگی واپس طلب کی تو فالکنر نے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے 50 ہزار ڈالرز کی ادائیگی کا مطالبہ کر رہے تھے جس پر معاملہ الجھا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ جیمز فالکنر نے لاہور میں ہوٹل پراپرٹی کو بھی نقصان پہنچایا اور اس وقت وہ نشے کی حالت میں تھے جبکہ ہوٹل میں نقصان کا ازالہ چیک آؤٹ کے وقت پی سی بی نے کیا۔

ذرائع کے مطابق جیمز فالکنر نے امیگریشن حکام سے بھی بدتمیزی کی جس کے بعد معاملے کو اعلیٰ حکام کے نوٹس میں لایا گیا۔

Advertisement

@geonews_sport