Advertisement

کھیل
time icon 19 فروری ، 2022

فالکنر کو 2015 میں انگلینڈ میں کیوں گرفتار کیا گیا تھا؟

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آسٹریلین کھلاڑی جیمز فالکنر نے نشے کی حالت میں ہوٹل کی پراپرٹی کو نقصان پہنچایا: ذرائع — فوٹو:فائل
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آسٹریلین کھلاڑی جیمز فالکنر نے نشے کی حالت میں ہوٹل کی پراپرٹی کو نقصان پہنچایا: ذرائع — فوٹو:فائل

آسٹریلیا کے کھلاڑی جیمز فالکنر 2015 میں نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر  انگلینڈ میں گرفتار ہوچکے ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آسٹریلوی کھلاڑی جیمز فالکنر نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان سپر لیگ کی انتظامیہ پر معاہدے کی پاسداری نہ کرنے کا الزام لگایا اورلیگ سے دستبردار ہوگئے۔

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آسٹریلین کھلاڑی جیمز فالکنر نے نشے کی حالت میں ہوٹل کی پراپرٹی کو نقصان پہنچایا۔

آسٹریلوی کھلاڑی جیمز فالکنر کی جانب سے نشے کی حالت میں نقصان پہنچانے کا معاملہ نیا نہیں ہے اور اس سے قبل بھی وہ نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے پر گرفتار ہوچکے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق 2015 میں لنکا شائر کاؤنٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے جیمز فالکنر کو مانچسٹر میں نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

جیمز فالکنر کی گاڑی ایک اور گاڑی سے ٹکرا گئی تھی اور وہ اس وقت ان کے جسم میں الکوحل مقررہ کردہ مقدار سے زیادہ تھی۔

آسٹریلوی کھلاڑی کو پولیس نے موقع سے گرفتار کیا تھا تاہم بعد میں ضمانت پر رہا کیا گیا تھا اور اس پر انہوں نے عوام سے معافی بھی مانگی تھی۔

بعدازاں ان پر آسٹریلوی بورڈ نے 4 میچز کیلئے پابندی عائد کردی تھی۔

Advertisement

@geonews_sport