Advertisement

کھیل
time icon 19 فروری ، 2022

قلندرز کی ایک اور جیت، اسلام آباد یونائیٹڈکو 66 رنز سے شکست دیدی

فوٹو: پی ایس ایل
فوٹو: پی ایس ایل

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 7 کے 27 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 66 رنز سے شکست دے دی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں  لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاتھا ۔

قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے، جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ 9 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بناسکی۔

لاہور قلندرز کی اننگز میں سب سے خاص بات  ہیری بروک کی تھی جنہوں نے49 گیندوں پر102 رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔

ان کے علاوہ فخرزمان نے 51 رنز کی اننگز کھیلی، ڈیوڈ ویسا 17 اور سہیل اختر 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، فل سالٹ اور محمد حفیظ 2 ،2 رنز بناسکے، کامران غلام صفر پر آؤٹ ہوئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے فہیم اشرف نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ظاہر خان اور لیام ڈاؤسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

198 رنز کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ 9 وکٹ پر 131 رنز بناسکی، یونائیٹڈ ک لیام ڈاؤسن 31 اور رحمان اللہ گرباز 20 رنز بناکر نمایاں رہے،کپتان آصف علی اور محمد وسیم 12 ،12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ان کے علاوہ اعظم خان 10، مبصر خان 6 ، فہیم اشرف اور مرچنٹ ڈی لنگ  2 ،2 رنز بنا سکے۔

قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی، حارث رؤف، زمان خان اور راشد خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔


Advertisement

@geonews_sport