Advertisement

کھیل
time icon 19 فروری ، 2022

فالکنرکے معاملے پر شاہد آفریدی کا سخت ردعمل آگیا

سابق کپتان شاہد آفریدی نے آسٹریلین کرکٹر جیمز فالکنر کے بیان کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئےکہا ہےکہ جیمز فالکنر نے پاکستان کرکٹ کو داغدار کرنےکی کوشش کی ہے، انھیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔

ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ جیمز فالکنر نے پاکستان کی میزبانی اور  انتظامات پر بے بنیاد الزامات لگائے، ایچ بی ایل پی ایس ایل نے ہمیشہ کھلاڑیوں کو عزت دی ہے اور ہماری رقم کی ادائیگی میں کبھی تاخیر نہیں ہوئی۔

شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ  پی ایس ایل اور پاکستان کرکٹ کو داغدار کرنےکی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی۔

خیال رہے کہ 2015 کی آسٹریلوی ورلڈ کپ ونر ٹیم کے رکن رہنے والے جیمز فالکنر نے آج ٹوئٹس کیں جس میں انہوں نے پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ پر بدسلوکی کا الزام عائد کیا اور پی ایس ایل سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے پاکستانی مداحوں سے معذرت کی۔

جیمز فالکنر نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ پی سی بی معاوضے کی ادائیگی کے حوالے سے معاہدے کی پاسداری نہیں کر رہا, تاہم  پی سی بی نے ان تمام الزامات کو مسترد کردیا ہے۔


Advertisement

@geonews_sport