Advertisement

کھیل
time icon 20 فروری ، 2022

پی ایس ایل7 میں ملتان کی ایک اور فتح، اسلام آبادکو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے 29 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6  وکٹوں سے شکست دے دی۔ 

لاہورکے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان آصف علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے کھیلتے ہوئے 105 رنز بنائے، جواب میں سلطانز نے 106 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

اسلام آباد کی ٹیم شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا، مقررہ 20 اوورز میں اسلام آباد کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز بناسکی۔

اسلام آبادکی جانب سے آصف علی نے 9، محمد ہریرہ نے 2 ، لیام ڈاؤسن نے 22 اور ناصر نواز  نے 14 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے آصف آفریدی اور عمران طاہر نے2،2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ ٹیم ڈیوڈ ، شاہنواز دہانی اور ڈیوڈ ویلی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

106 رنز کا ہدف ملتان سلطانز نے 17.2 اوورز میں حاصل کرلیا،کپتان محمد رضوان نے 51 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جب کہ ڈیوڈ ویلی 28 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

ان کے علاوہ ٹم ڈیوڈ نے 17، عامر عظمت اور شان مسعود نے 4 ،4 رنز بنائے، خوشدل شاہ 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

اسلام آباد کی جانب سے لیام ڈاؤسن نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ زاہد محمود نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں کپتان آصف علی، ناصر نواز، محمد ہریرہ، لیام ڈاؤسن، اعظم خان، دانش عزیز، ظفر گوہر، مرچنٹ ڈی لینگ، اطہر محمود، زاہد محمود اور محمد موسیٰ شامل تھے۔

ملتان سلطانز میں کپتان محمد رضوان، شان مسعود،عامرعظمت،رائیلی روسو ، ٹم ڈیوڈ، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ویلی، آصف آفریدی، رومان رئیس، عمران طاہر اور شاہ نواز دہانی شامل تھے۔

Advertisement

@geonews_sport