Advertisement

کھیل
time icon 24 فروری ، 2022

سابق انگلش کپتان نے PSL کو دنیا کی بہترین لیگ قرار دیدیا

پاکستان سپر لیگ 7 میں ملتان سلطانز فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے__فوٹو فائل
 پاکستان سپر لیگ 7 میں ملتان سلطانز فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے__فوٹو فائل

انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے پاکستان سپر لیگ کو دنیا کا بہترین ٹورنامنٹ قرار دے دیا۔

یہ پہلا موقع نہیں جب مائیکل کی جانب سے پی ایس ایل کے لیے مثبت اور اچھے الفاظ سننے کو ملے ہوں، اس سے قبل بھی سابق انگلش کپتان نے تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ معیار کے مقابلے میں پی ایس ایل، آئی پی ایل سے زیادہ دور نہیں ہے، پاکستان سپر لیگ میں کرکٹ کا معیار شاندار ہے۔

مائیکل وان نے حالیہ ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اس لیگ میں کھلاڑیوں کا معیار خاصہ اچھا ہے،  پی ایس ایل کے اختتام تک شائقین کی دلچسپی برقرار رہتی ہے جب کہ دیگر  ٹورنامنٹ میں ایسا نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ اس لیگ میں کرکٹ کا معیار بھی شاندار ہے جس سے شائقین خوب محظوظ ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 7 میں ملتان سلطانز فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے جب کہ دوسری ٹیم کا فیصلہ 25 فروری کو ہوگا۔

ٹورنامنٹ میں آج پہلا ایلیمنیٹر پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، جیتنے والی ٹیم کا مقابلہ کل یعنی 25 فروری کو لاہور قلندرز سے ہوگا۔

Advertisement

@geonews_sport