Advertisement

کھیل
time icon 24 فروری ، 2022

شاہنواز دھانی پر شاہد آفریدی کی تنقید تعریف میں بدل گئی

دھانی نے لاہور قلندرز کے خلاف 4 اوورز میں صرف 19 رنز دے کر 3 اہم وکٹیں لیں جبکہ ایک کیچ بھی لیا/فوٹوفائل
دھانی نے لاہور قلندرز کے خلاف 4 اوورز میں صرف 19 رنز دے کر 3 اہم وکٹیں لیں جبکہ ایک کیچ بھی لیا/فوٹوفائل

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی  ملتان سلطانز کے بولر شاہنواز دھانی کی کارکردگی کو سراہے بنا نہ رہ سکے۔

حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں شاہد آفریدی نے شاہنواز دھانی سے اپنی ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک سال گزرنے کے باوجود دھانی کی کارکردگی میں بہتری نہیں آئی، میں دھانی سے خوش نہیں ہوں، انہیں چاہیے کہ اپنی کارکردگی میں بہتری لائیں اور مجھے امید ہے کہ وہ لے آئیں گے۔

 انہوں نے کہا تھا کہ دھانی کی سیلیبریشن اوور ہوجاتی ہے، انہیں چاہیے ابھی اپنا فوکس کرکٹ پر رکھے ، یہ چیزیں تب اچھی لگتی ہیں جب آپ کی پرفارمنس اچھی ہو ۔

شاہنواز دھانی نے گزشتہ روز کوالیفائر میچ میں لاہور قلندرز کے خلاف 4 اوورز میں صرف 19 رنز دے کر 3 اہم وکٹیں لیں جب کہ ایک کیچ بھی لیا جس کے بعد وہ میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے۔

ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے دھانی اور ملتان سلطانز کی بہترین کارکردگی پر داد دیتے ہوئے کہا کہ  دھانی کو ان کی ناقابل یقین حد تک صلاحیت پیش کرتا دیکھ کر خوشی ہوئی، جیسی پرفارمنس انہوں نے گزشتہ برس پیش کی تھی۔

Advertisement

@geonews_sport