Advertisement

انٹرٹینمنٹ
time icon 25 فروری ، 2022

نیازی ہوں ،عقل سے عاری نہیں: عمران خان کو ووٹ دینے کے سوال پر سدرہ نیازی کا جواب

اداکارہ سدرہ  نیازی آئندہ انتخابات میں عمران خان کو ووٹ ڈالنے سے متعلق تذبذب کا شکار ہیں۔

سدرہ نیازی اداکار علی عباس کے ہمراہ جیو نیوز کے پروگرام جشن کرکٹ کی مہمان بنیں جس میں انہوں نے ملکی حالات، آئندہ الیکشن سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

دوران پروگرام میزبان نے سدرہ نیازی سے آئندہ انتخابات میں عمران خان کو ووٹ دینے سے متعلق سوال کیا جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ  میں نیازی ہوں مگر عقل سے عاری نہیں۔

انہوں  نے کہا کہ عمران خان کے خواتین سے متعلق بیانات سنتی ہیں تو بہت دکھ ہوتا ہے۔

سدرہ نیازی نے مزید کہا کہ اگر وزیر اعلیٰ پنجاب کچھ عرصہ اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ رہے تو پنجاب کو بھی سندھ بنانے میں کسر نہیں چھوڑیں گے۔

دوران پروگرام اداکارہ  500کی دوڑ میں اداکارہ امر خان کو ہرانے میں ناکام رہیں۔

نوٹ : جشن کرکٹ روزانہ رات گیارہ بج کر پانچ منٹ پر جیو نیوز پر پیش کیا جاتا ہے ۔

Advertisement

@geonews_sport