Advertisement

کھیل
time icon 25 فروری ، 2022

لاہور قلندرز کا مداح اہم میچ دیکھنے اسٹریچر پر اسٹیڈیم پہنچ گیا

حیدر علی کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز میری پسندیدہ ٹیم اور فخر زمان فیورٹ ہیں آج بہت خوش ہوں کہ میچ دیکھنے آیا ہوں— فوٹو: جیو نیوز
حیدر علی کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز میری پسندیدہ ٹیم اور فخر زمان فیورٹ ہیں آج بہت خوش ہوں کہ میچ دیکھنے آیا ہوں— فوٹو: جیو نیوز

لاہور قلندرز کا مداح پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کا اہم ترین میچ دیکھنے اسٹریچر پر اسٹیڈیم آگیا۔

نوجوان حیدر علی کی 6 سال قبل ایک حادثے میں ٹانگ کٹ گئی تھی۔ حیدر کے والد کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز  نے حیدر  علی کو لاعلاج قرار دے دیا  ہے، حیدر علی کو کرکٹ کا بہت شوق ہے اور وہ لاہور قلندرز کو بہت پسند کرتا ہے۔

والد نے مخیر حضرات سے درخواست کی ہے کہ بیرون ملک علاج کیلئے مالی امداد کی جائے۔

اس حوالے سے لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عاطف رانا نے علاج کی یقین دہانی کرادی ہے۔  عاطف رانا کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کا حیدر علی جیسا فین دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔

حیدر علی کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز میری پسندیدہ ٹیم اور فخر زمان فیورٹ ہیں آج بہت خوش ہوں کہ میچ دیکھنے آیا ہوں۔

Advertisement

@geonews_sport