Advertisement

کھیل
time icon 26 فروری ، 2022

عاقب جاوید پلے آف مرحلے میں لاہور قلندرز کے ساتھ کیوں نہیں تھے؟

مجھے یقین ہے فائنل میں ٹیم آخری گیند تک لڑے گی اور یہ ایک اچھا فائنل ہو گا: عاقب جاوید__فوٹو فائل
مجھے یقین ہے فائنل میں ٹیم آخری گیند تک لڑے گی اور یہ ایک اچھا فائنل ہو گا: عاقب جاوید__فوٹو فائل

پی ایس ایل کے دوسرے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ  عاقب جاوید اپنی ٹیم کے ہمراہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں موجود نہیں تھے۔

عاقب جاوید کورونا وائرس کی معمولی علامات  کا شکار ہوکر آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔

اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ میں پہلے سے بہتر محسوس کر رہاہوں، مجھے صرف زکام ہی ہوا تھا، کووڈ کی شدید علامات نہیں تھیں لیکن میں اس وقت ضروری آئسولیشن مکمل کر رہا ہوں۔

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ ٹیم فائنل میں پہنچی ہے، ٹیم میں انرجی لانے کے لیے کپتان شاہین آفریدی کا بہت ہاتھ ہے، میں نہ بھی ہوں مجھے اعتماد ہوتا ہے کہ شاہین ٹیم کے ساتھ ہے اس لیے ٹیم کے بارے میں فکر  مند نہیں ہوتا۔

سابق  کرکٹر کا ماننا ہے کہ ٹیم میں ہر کھلاڑی کو اپنے رول کا علم ہے اور وہ اس کے مطابق کھیلتا ہے، حارث رؤف کی اپنی اہمیت ہے اور شاہین آفریدی کی الگ اہمیت  ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے فائنل میں ٹیم آخری گیند تک لڑے گی اور  یہ ایک اچھا فائنل ہو گا۔

Advertisement

@geonews_sport