Advertisement

کھیل
time icon 27 فروری ، 2022

فائنل میں قلندرز کی ٹیم ملتان سلطانز کو سرپرائز کرسکتی ہے، شاہد آفریدی

شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میں لاہور قلندرز کی ٹیم ملتان سلطانز کو سرپرائز کرسکتی ہے۔ —فوٹو: فائل
شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میں لاہور قلندرز کی ٹیم ملتان سلطانز کو سرپرائز کرسکتی ہے۔ —فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میں لاہور قلندرز کی ٹیم ملتان سلطانز کو سرپرائز کرسکتی ہے۔

شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ' آج کا دن سپرائز ڈے ہے اس لیے مجھے امید ہے کہ لاہور قلندرز ایونٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے والی ٹیم ملتان سلطانز کو سرپرائز کرسکتی ہے'۔ 

انہوں نے لکھا کہ مجھے امید ہے کہ لاہور کا کراؤڈ پی ایس ایل کے فائنل سے لطف اندوز ہوگا۔ 

خیال رہے کہ پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کے فائنل مقابلے میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔

واضح رہے کہ 27 فروری کا دن پاکستانی یقیناً سرپرائز ڈے کے نام سے یاد رکھتے ہیں کیونکہ اس دن مشہور آپریشن سوفٹ ریٹارٹ انجام پایا تھا جسے آج 3 سال مکمل ہوگئے ہیں۔


Advertisement

@geonews_sport