Advertisement

کھیل
time icon 27 فروری ، 2022

پی ایس ایل فائنل: اسٹیڈیم میں دھکم پیل سے 4 واک تھروگیٹ ٹوٹ گئے

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے فائنل میں تماشائیوں کا رش اور دھکم پیل کےدوران 4 واک تھرو گیٹ ٹوٹ گئے۔ —فوٹو: فائل
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے فائنل میں تماشائیوں کا رش اور دھکم پیل کےدوران 4 واک تھرو گیٹ ٹوٹ گئے۔ —فوٹو: فائل

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل)  کے فائنل میں تماشائیوں کا رش اور دھکم پیل کےدوران 4 واک تھرو گیٹ ٹوٹ گئے۔

ذرائع کے مطابق شائقین کوگزارنےکیلئے لگائےگئےبیریئرز اور خواتین کیلئے لگائے گئے واک  تھروگیٹ بھی ٹوٹ گئے۔

اس کے علاوہ دھکم پیل کےدوران قذافی اسٹیڈیم کے جنگلے والاگیٹ بھی ٹوٹ گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے فائنل میں لاہور قلندرز  اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔

Advertisement

@geonews_sport