Advertisement

کھیل
time icon 27 فروری ، 2022

پی ایس ایل فائنل میں بدنظمی، بغیر ٹکٹ والے شائقین نے سیٹوں پر قبضہ کرلیا

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے فائنل میں بدنظمی کے باعث  ٹکٹ والے شائقین میدان سے باہر کھڑے رہے گئے۔

ذرائع کے مطابق شائقین کا کہنا ہے کہ ٹکٹ والے باہر ہیں جبکہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے دیگر لوگ اندر بھیج دیے۔

اس کے علاوہ قذافی اسٹیڈیم میں فضل محمود انکلوژر میں سیٹ پر جھگڑے بھی ہوئے جبکہ بغیر ٹکٹ والے سیٹوں پر قبضہ کرکے بیٹھ گئے اور ٹکٹ والے کھڑے رہ گئے۔

ذرائع کے مطابق گیٹ نمبر دو پر بھی پولیس اور ٹکٹ رکھنے والے شائقین کا جھگڑا ہوا جبکہ ٹکٹ ہولڈر کا کہنا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم میں استعداد سے زیادہ لوگ داخل کردیےگئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل تماشائیوں کے رش اور دھکم پیل کےدوران 4 واک تھرو گیٹ  بھی ٹوٹ گئے تھے۔

Advertisement

@geonews_sport