Advertisement

کھیل
time icon 28 فروری ، 2022

فخر زمان نے پی ایس ایل سے قبل جو کہا، اختتام پر وہ کردکھایا

فخر زمان نے پی ایس ایل سیون میں 153 کے اسٹرائیک ریٹ سے 588 رنز اسکور کیے —فوٹو: فائل
فخر زمان نے پی ایس ایل سیون میں 153 کے اسٹرائیک ریٹ سے 588 رنز اسکور کیے —فوٹو: فائل

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) میں شامل ٹیم لاہور قلندرز کے کھلاڑی فخر زمان نے پی ایس ایل سے قبل جو کہا،اختتام پر وہ کردیا۔

پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل فخر زمان نے ٹورنامنٹ کا ٹاپ اسکورر بننے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

جیو نیوز کو 24جنوری کے انٹرویو میں فخر زمان نے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ  اس بار پی ایس ایل میں ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹرکا ایوارڈ جیتنے کے لیے کوشاں ہوں اور میں اپنی ٹیم کے لیے زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کی ضرور کوشش کروں گا۔

تاہم فخر نے جوکہا تھا وہ کر دکھایا، انہوں نے  پی ایس ایل سیون میں 153 کے اسٹرائیک ریٹ سے 588 رنز اسکور کیے اور ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر ہے اور بہترین بیٹر قرار دیے گئے۔

اس کے علاوہ فخر زمان  پی ایس ایل کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز  اور  پچاس یا زائد رنز بنانے والے پلیئر بھی ہیں۔

رواں پی ایس ایل میں فخر زمان 7 نصف سنچریاں اور ایک سنچری بنائی۔


Advertisement

@geonews_sport