Advertisement

پاکستان
time icon 27 فروری ، 2022

قلندرز کے چیمپئن بننے پر فواد چوہدری کا شاعرانہ تبصرہ

لاہور قلندرز ملتان سلطانز کو شکست دیکر پہلی بار پی ایس ایل کی چیمپئن بن گئی— فوٹو: فائل
لاہور قلندرز ملتان سلطانز کو شکست دیکر پہلی بار پی ایس ایل کی چیمپئن بن گئی— فوٹو: فائل 

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7 ویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز کے چیمپئن بننے پر خوشی کا اظہار منفرد انداز میں کیا ہے۔

لاہور قلندرز ملتان سلطانز کو شکست دیکر پہلی بار پی ایس ایل کی چیمپئن بن گئی۔ اس فتح پر جہاں لاہور قلندرز کے مداح خوش ہیں وہی وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

فواد چوہدری نے شعر  ’محبت کب کسی اور سے ہے،  یہ سر پھری بھی لاہور سے ہے‘ لکھ کر تبصرہ کیا۔

اس کے ساتھ انہوں نے لاہور قلندرز زندہ باز کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

Advertisement

@geonews_sport