Advertisement

کھیل
time icon 28 فروری ، 2022

قلندرز کی جیت پر شاہین اور حارث رؤف کے گھر جشن کے مناظر

پاکستان سپر لیگ کا ٹائٹل پہلی بار اپنے نام کرنے والی ٹیم لاہور قلندرز  کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کے گھر جیت کے بعد خوب جشن منایا گیا۔

بیٹے کی شاندار کارکردگی پر والد بھی خوشی سے نہال ہوئے جب کہ اس موقع پر شاہین کے بھائی آکاش آفریدی کا کہنا تھا کہ ہماری خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے۔

دوسری جانب لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر اور پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی دکھانے والے حارث رؤف کے گھر والے بھی خوشیاں منارہے ہیں۔

کرکٹر کے بہنوئی نے بھی انہیں اس شاندار جیت پر مبارک باد دی۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے پہلی بار پاکستان سپر لیگ کا ٹائٹل جیتا ہے جس پر ملکی و غیر ملکی کرکٹرز کی مبارکبادیں جاری ہیں۔


Advertisement

@geonews_sport