Advertisement

کھیل
time icon 28 فروری ، 2022

'آج پورے برصغیر میں خوشی کی لہر دوڑ رہی ہے'

لاہور قلندرز کی ٹیم کے لیے پاکستان کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے خصوصی پیغام جاری کیا/ فوٹو سوشل میڈیا
لاہور قلندرز کی ٹیم کے لیے پاکستان کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے خصوصی پیغام جاری کیا/ فوٹو سوشل میڈیا

ایچ بی ایل پی ایس ایل میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کو شکست دینے والی لاہور قلندرز کی ٹیم کے لیے پاکستان کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ 'مجھے بہت خوشی ہورہی ہے کہ قلندرز نے پی ایس ایل 7 جیت لیا ہے، اس ٹیم نے 7 سال تک خوب محنت کی اور آخرکار اُنہیں کامیابی مل گئی'۔

شعیب اختر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو ایونٹ کی کامیابی کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ 'پی سی بی کی کوششوں کی تعریف کرنی چاہیے کہ پورا پی ایس ایل 7 پاکستان میں ہی ہوا اور پورا ٹورنامنٹ کامیاب رہا، آسٹریلین ٹیم بھی پاکستان میں لینڈ کرچکی ہے اور اُنہوں نے خود دیکھا ہوگا کہ پاکستان محفوظ ملک ہے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'صرف پاکستان نہیں بلکہ پورے برصغیر میں خوشی کی لہر دوڑ رہی ہے کیونکہ پی سی بی نے ایک کامیاب ٹورنامنٹ کروایا'۔

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ 'لاہور کے لوگ زندہ دل ہیں اور مجھے یقین ہے کہ وہ اس جیت کو شاندار اور جوش و خروش کے ساتھ منائیں گے، ماشاءاللّہ! پی ایس ایل 7 کا فائنل پاکستان کرکٹ کے لیے ایک زبردست دن تھا'۔

Advertisement

@geonews_sport