Advertisement

کھیل
time icon 28 فروری ، 2022

راشد خان کی بنگلا دیش سے قلندرز کو پی ایس ایل چیمپئن بننے پر مبارکباد

لاہور قلندرز میں شامل راشد خان قومی ذمہ داری کے باعث پی ایس ایل چھوڑ کر بنگلادیش چلے گئے تھے۔ فوٹو: فائل/راشد خان ٹوئٹر
لاہور قلندرز میں شامل راشد خان قومی ذمہ داری کے باعث پی ایس ایل چھوڑ کر بنگلادیش چلے گئے تھے۔ فوٹو: فائل/راشد خان ٹوئٹر

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز میں شامل افغان اسپنر راشد خان نے پی ایس ایل چیمپئن بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

راشد خان قومی ذمہ داری کے باعث پی ایس ایل چھوڑ کر بنگلا دیش کے خلاف سیریز کھیلنے چلے گئے تھے اور انہوں نے جاتے ہوئے لاہور قلندرز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا تھا۔

گزشتہ روز کھیلے گئے فائنل میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 42 رنز سے شکست دیکر پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیشن اپنے نام کیا تھا۔

لاہور قلندرز کی جیت پر جہاں پوری ٹیم اور انتظامیہ خوش ہے تو وہیں بنگلا دیش میں موجود اسپنر راشد خان بھی اپنی ٹیم کی جیت کا جشن منا رہے ہیں۔

راشد خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں لاہور قلندرز کو پی ایس ایل چیمپئن بننے پر مبارکباد دی گئی۔

افغان اسپنر نے لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی، فاسٹ بولر حارث رؤف، محمد حفیظ، ڈیوڈ ویسے، ہیڈ کوچ عاقب جاوید اور سی ای او لاہور قلندرز ثمین رانا کو بھی مبارکباد پیش کی۔


Advertisement

@geonews_sport