Advertisement

کھیل
time icon 28 فروری ، 2022

عاقب جاوید کو سلیوٹ، قلندرز کے کھلاڑیوں کے ہوٹل میں جشن کے مناظر دیکھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل کی فاتح ٹیم لاہور قلندرز نے اسٹیڈیم سے واپسی پر  ہوٹل میں جیت کا جشن منایا۔

لاہور قلندرز کےکھلاڑی ٹرافی ہاتھ میں تھامے عاقب جاوید کے نام  کے نعرے لگاتے ہوئے ان کے کمرے تک  پہنچے جہاں لاہورقلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید اپنے کمرے کے دروازے پر ہی موجود تھے۔

سی او او  لاہور قلندرز نے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کو پھول پیش  کیے جس کے بعد تمام کھلاڑیوں  نے انہیں سلیوٹ کیا جب کہ قلندرز  کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹرافی عاقب جاوید کے سامنے  رکھ دی۔

اس موقع پر شاہین  شاہ آفریدی اور دیگر  کھلاڑیوں نے عاقب جاوید کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں ٹرافی کا حقدار قرار دیا۔

واضح رہےکہ لاہور قلندرز  کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کووڈ 19 کا شکار ہونے کی وجہ سے آئسولیشن میں ہیں، وہ پلے آف اور فائنل کے موقع پر ٹیم کے ہمراہ نہیں تھے۔


Advertisement

@geonews_sport

Advertisement