Advertisement

کھیل
time icon 03 مارچ ، 2022

سیکڑوں فٹ دور کھڑے فخر زمان کیساتھ مداح کی نرالی سیلفی وائرل

سوشل میڈیا پر ان دنوں اسٹیڈیم میں دور کھڑے پاکستانی بیٹرز فخر زمان کے ساتھ مداح کی لی گئی نرالی سیلفی کے چرچے ہیں/ فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
سوشل میڈیا پر ان دنوں اسٹیڈیم میں دور کھڑے پاکستانی بیٹرز فخر زمان کے ساتھ مداح کی لی گئی نرالی سیلفی کے چرچے ہیں/ فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا 

 پسندیدہ اسٹارز کے کندھے سے کندھا ملائے سیلفی لینے کا مزہ ہی الگ ہے اور ہر مداح اس طرح کی سیلفی کی ناصرف خواہش رکھتا ہے بلکہ مختلف تقریبات میں بھیڑ کے باوجود اپنے پسندیدہ اسٹار تک پہنچنے کی تگ و دو بھی کرتا نظر آتا ہے۔

تاہم اب سوشل میڈیا پر اسٹیڈیم میں دور کھڑے لاہور قلندرز کے کھلاڑی اور پاکستانی بیٹر فخر زمان کے ساتھ مداح کی لی گئی نرالی سیلفی کے چرچے ہیں۔

وائرل سیلفی میں فخر زمان کو گراؤنڈ میں میچ میں فیلڈنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دو مداح اسٹیڈیم کے اسٹینڈ میں دور کھڑے ہیں، صارف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ ان کی فخر زمان کے ساتھ سیلفی ہے، سیلفی میں فخر کی نشاندہی گول دائرہ بناکر کی گئی ہے۔

بعد ازاں مداح کی سیلفی سوشل میڈیا پر گردش کرتی نظر آئی جس پر فخر نے بھی اس سیلفی کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے مداح کو دلچسپ جواب دیا اور کہا کہ آپ سے مل کر مجھے خوشی ہوئی۔


Advertisement

@geonews_sport