Advertisement

کھیل
time icon 27 فروری ، 2023

لاہور قلندرز کے 201 رنز کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ 90 پر ڈھیر

لاہور قلندرز نے یکطرفہ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 110 رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی— فوٹو: پی ایس یل
لاہور قلندرز نے یکطرفہ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 110 رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی— فوٹو: پی ایس یل

لاہور قلندرز نے یکطرفہ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 110 رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے 16 ہویں میچ میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدمقابل تھیں۔

لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز  نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 201 رنز کا ہدف دیا۔

لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز  میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز  بنائے، لاہور قلندرز کے عبداللہ شفیق نے 45 رنز اسکور کیے، فخر زمان نے 36 اور  سیم بلنگز نے 33 رنز کی اننگز کھیلیں۔

اسلام آباد کی جانب سے ٹام کرن نے تین اور شاداب خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

لاہور کی جانب سے ڈیوڈ ویزے نے تین جبکہ سکندر رضا اور راشد خان نے دو، دو وکٹیں حاصل کی— فوٹو: پی ایس ایل
لاہور کی جانب سے ڈیوڈ ویزے نے تین جبکہ سکندر رضا اور راشد خان نے دو، دو وکٹیں حاصل کی— فوٹو: پی ایس ایل

جواب میں اسلام آباد کا کوئی بھی کھلاڑی لاہور کے بولرز کے سامنے جم کر نہ کھیل سکا اور پوری ٹیم 90 پر آؤٹ ہوگئی۔

رحمان اللہ گرباز 23 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ لاہور کی جانب سے ڈیوڈ ویزے نے تین جبکہ سکندر رضا اور راشد خان نے دو، دو وکٹیں حاصل کی۔

پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز 5  میچز میں سے 4 جیت کر 8 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ 5 میچز میں سے 3 میچز جیت کر تیسرے نمبر پر ہے۔

ملتان سلطانز کے بھی 8 پوائنٹس ہیں تاہم قلندرز سے اس کا رن ریٹ کم ہے جس کی وجہ سے وہ دوسرے نمبر پر ہے۔

لاہور قلندرز  کے 201 رنز کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ 90 پر ڈھیر


Advertisement

@geonews_sport