کھیل
20 اکتوبر ، 2021

کرکٹ کے متوالے کی شاہین آفریدی سے پاک بھارت میچ کی ٹکٹ مانگنے کی ویڈیو وائرل

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے  میچ  دیکھنے کے شوقین پاکستان بھارت میچ کے ٹکٹ مانگنے لگے۔

سوشل میڈیا پر شاہین شاہ آفریدی کی اسٹیڈیم سے باہر کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ان سے کرکٹ کے ایک متوالے کی جانب سے ٹکٹ سے متعلق سوال کیا گیا۔

ویڈیو میں نوجوان نے شاہین آفریدی سے پوچھا کہ بھائی آپ کے پاس ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان بھارت کے میچ کی ٹکٹس ہیں؟

سوال پر شاہین رک کر اپنی جیب ٹٹولتے ہیں ہیں تو اسی دوران ان کے ایک مداح کی آواز آتی ہے کہ بھائی دیکھیں شاید جیب میں ٹکٹس ہوں۔

مداح کے سوال پر شاہین آفریدی مسکراتے ہوئے آگے نکل گئے۔

مزید خبریں :