کھیل
23 اکتوبر ، 2021

ورلڈ کپ سپر 12: چار بڑی ٹیمیں آج آپس میں ٹکرانے کیلئے تیار

دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں آج آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ۔ —فوٹو: فائل
دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں آج آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ۔ —فوٹو: فائل 

آئی سی سی مینزٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کا آغاز آج سے متحدہ عرب امارات میں ہورہا ہے جہاں 4 بڑی ٹیمیں 2 مقابلوں میں آپس میں ٹکرائیں گی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے مرحلے یعنی سپر 12 کے پہلے میچ میں آج ابوظبی میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ۔

یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے شروع ہوگا۔

اس کے علاوہ سپر 12 مرحلے کا دوسرا میچ  انگلینڈ اور دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز  کے درمیان شام 7 بجے دبئی میں کھیلا جائےگا۔

واضح رہے کہ سپر 12 مرحلے میں 6،6 ٹیموں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ 1 میں آسٹریلیا،انگلینڈ،جنوبی افریقا،ویسٹ انڈیز،بنگلا دیش  اور سری لنکا شامل ہیں۔

اس کے علاوہ گروپ 2 میں پاکستان، بھارت ، نیوزی لینڈ، افغانستان، نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ موجود ہیں۔

یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ساتواں ایڈیشن متحدہ عرب امارات اور عمان میں کھیلا جارہا ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔

مزید خبریں :