Group A

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
سری لنکا 3 3 0 6
نامیبیا 3 2 1 4
آئرلینڈ 3 1 2 2
نیدرلینڈ 3 0 3 0

Group B

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
اسکاٹ لینڈ 3 3 0 6
بنگلہ دیش 3 2 1 4
عمان 3 1 2 2
پاپوا نیو گنی 3 0 3 0

Group 1

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
انگلینڈ 5 4 1 8
آسٹریلیا 5 4 1 8
جنوبی افریقہ 5 4 1 8
سری لنکا 5 2 3 4
ویسٹ انڈیز 5 1 4 2
بنگلہ دیش 5 0 5 0

Group 2

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
پاکستان 5 5 0 10
نیوزی لینڈ 5 4 1 8
انڈیا 5 3 2 6
افغانستان 5 2 3 4
نامیبیا 5 1 4 2
اسکاٹ لینڈ 5 0 5 0
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: افغانستان نے نمیبیا کو 62 رنز سے شکست دیدی | کھیل - Geo.tv

کھیل
Time 31 اکتوبر ، 2021

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: افغانستان نے نمیبیا کو 62 رنز سے شکست دیدی

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان نے نمیبیا کو 62 رنز سے شکست دے دی۔

ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے نمیبیاکیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔

افغانستان کی جانب سے محمد شہزاد نے 45 اور حضرت اللہ زازئی نے 33 رنزبنائے جب کہ محمد نبی نے ناقابل شکست 32 رنز اور اصغرافغان نے 31 رنزبنائے۔

نمیبیا کی جانب سے جوبین نے 2 اور اسمت نے1 وکٹ حاصل کی ۔

161 رنز کے جواب میں نمیبیا مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر صرف 98 رنز ہی بناسکی۔

 نمیبیاکی جانب سے ڈیوڈ ویزے 26 رنزکے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے،جان نیکول نے 14 ، گیرہارڈ نے 12 اور وان لنگین نے 11 رنز بنائے۔

 افغانستان کی جانب سے نوین الحق اور حامد حسان نے 3 ،3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ گلبدین نائب نے 2 اور راشد خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مزید خبریں :