کھیل
09 نومبر ، 2021

ویڈیو: روی شاستری کے بھارتی کھلاڑیوں کو الوداع کہنے کے جذباتی مناظر

یہ میچ روی شاستری کیلئے بطور ہیڈ کوچ اور ویرات کوہلی کیلئے کپتان کی حیثیت سے آخری میچ تھا__فوٹو: بھارتی میڈیا
یہ میچ روی شاستری کیلئے بطور ہیڈ کوچ اور ویرات کوہلی کیلئے کپتان کی حیثیت سے آخری میچ تھا__فوٹو: بھارتی میڈیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے آخری گروپ میچ کھیلنے کے بعد ایونٹ سے سفر ختم ہونے پر ہیڈ کوچ روی شاستری کے کھلاڑیوں سے الوداعی ملاقات کے جذباتی مناظر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے گزشتہ روز ہونے والے بھارت اور نمیبیا کے میچ کے بعد کھلاڑیوں کے آپس میں گلے ملتے ہوئے ویڈیو شیئر کی۔

ویڈیو میں ویرات کوہلی سب سے پہلے روی شاستری سے گلے ملے اور پھر باقی کھلاڑیوں کو ہاتھ ملاتے ہوئے گلے لگایا، ویڈیو میں روی شاستری کا چہرہ قریب سے دکھایا گیا جس میں واضح تھا کہ وہ ٹیم کی خراب کارکردگی پر کتنے افسردہ ہیں۔

یہ میچ روی شاستری کیلئے بطور ہیڈ کوچ اور ویرات کوہلی کیلئے کپتان کی حیثیت سے آخری میچ تھا اور یہی وجہ تھی کہ دونوں افراد کے چہروں پر مایوسی کے بادل دیکھے گئے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو بھارتی صارفین بھی اپنے جذبات قابو میں نہ رکھ سکے اور دونوں کے گلے ملتے ہوئے تصاویر پوسٹ کرنے لگے، ساتھ ہی شائقین نے تبصرے بھی پیش کیے۔

صارفین کے تبصرے

صارفین نے اس لمحے کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے سنہرے دور کا اختتام قرار دے کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

مزید خبریں :