Group A

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
سری لنکا 3 3 0 6
نامیبیا 3 2 1 4
آئرلینڈ 3 1 2 2
نیدرلینڈ 3 0 3 0

Group B

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
اسکاٹ لینڈ 3 3 0 6
بنگلہ دیش 3 2 1 4
عمان 3 1 2 2
پاپوا نیو گنی 3 0 3 0

Group 1

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
انگلینڈ 5 4 1 8
آسٹریلیا 5 4 1 8
جنوبی افریقہ 5 4 1 8
سری لنکا 5 2 3 4
ویسٹ انڈیز 5 1 4 2
بنگلہ دیش 5 0 5 0

Group 2

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
پاکستان 5 5 0 10
نیوزی لینڈ 5 4 1 8
انڈیا 5 3 2 6
افغانستان 5 2 3 4
نامیبیا 5 1 4 2
اسکاٹ لینڈ 5 0 5 0
’گردن سکڑ جاتی ہے‘، رضوان نے ہمیشہ تکیہ ساتھ رکھنے کی وجہ خود ہی بتادی | کھیل - Geo.tv

کھیل
Time 15 نومبر ، 2021

’گردن سکڑ جاتی ہے‘، رضوان نے ہمیشہ تکیہ ساتھ رکھنے کی وجہ خود ہی بتادی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے ہمیشہ تکیہ ساتھ رکھنے کی ویڈیوز گزشتہ دنوں وائرل ہوئیں جس کے حوالے سے شائقین میں تجسس پایا جارہا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کی دبئی سے ڈھاکا روانگی کی ویڈیو جاری کی گئی تھی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ہاتھ میں تکیہ اٹھایا ہوا ہے۔

پاکستانی ٹیم کے میڈیا منیجر ابراہیم بدیس کے مطابق محمد رضوان ماضی میں بھی مختلف ممالک کے دوروں کے موقع پر بھی تکیہ ساتھ لیکر گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقا اور انگلینڈ کے دورے پر بھی رضوان تکیہ لے کر گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ محمد رضوان کسی دوسرے تکیے کے ساتھ نہیں سو سکتے، اپنے تکیے میں آرام دہ محسوس کرتے ہیں اس لیے تکیہ ہمیشہ ان کے ساتھ ہوتا ہے۔

اب محمد رضوان نے خود اس معاملے کی وضاحت کردی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد رضوان کی ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ’جہاں تک تکیے کی بات ہے تو یہ تکیہ میڈیکیٹڈ ہے، کیوں کہ بطور وکٹ کیپر میرا ہمیشہ گردن کا مسئلہ رہتا ہے، وکٹ کیپنگ کے دوران اوپر نیچے بیٹھنا ہوتا ہے، فیلڈنگ کے دوران بھی ہیلمٹ اور بیٹنگ میں بھی ہیلمٹ پہننا ہوتا ہے جس کی وجہ سے گردن بالکل سکڑ سی جاتی ہے۔‘

رضوان نے مزید بتایا کہ ’مجھے لوگوں نے میڈیکیٹڈ تکیہ ریفر کیا جس کی وجہ سے مجھے کافی سکون ہوتا ہے سونے میں ، جب ریکوری ضروری ہوتی ہے تو اس میں نیند کا کردار انتہائی اہم ہوتا ہے اس لیے میں اسے اپنے ساتھ ہی رکھتا ہوں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’بعض اوقات یہ نظر اس لیے آجاتا ہے کہ میں ایک رات بھی اس کو مس نہیں کرنا چاہتا کہ ایک رات کا چانس لوں اور بیگ میں ڈال کر الگ سے بھجوادوں، میں چاہتا ہوں کہ اگر میں اسے ہاتھ میں پکڑ کر لے جاسکتا ہوں تو لے جاؤں، تھوڑی سے مشقت سے میری ریکوری اچھی ہوسکتی ہے اور آگے کے میچز کھیل سکوں گا اس لیے میں ایک رات کا بھی چانس نہیں لیتا۔‘

مزید خبریں :